اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ہفتے کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنی پرامن سرحدوں کے ساتھ، ایک پرامن ملک ہے کہا کہ شام اور عراق میں بد امنی پھیلانے اور داعش کو وجود میں لانے کا مقصد ایران میں بد امنی پھیلانا تھا۔ جہانگیری نے علاقے میں بدامنی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دین اور اسلام کے نام پر بے گناہ انسانوں کا سر قلم کیا جارہا ہے ۔ ایران کے نائب صدر نے کہ جو ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان کے دورے پر تھے دو صنعتی اور معدنی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور ارومیہ جھیل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔
.......
/169